اٹلی کی حکومت نے پیر سے ملک کے تمام علاقوں کو وائٹ زون قرار دیتے ہوئے کووڈ کی تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔
اطالوی وزیر صحت رابرٹ اسپرنزا نے یہ اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ "میرے دستخط شدہ آرڈر کے مطابق، پیر سے پورا اٹلی وائٹ زون ہوگا۔ یہ ایک حوصلہ افزا نتیجہ ہے، اگرچہ ابھی بھی حکمت اور احتیاط کی ضرورت ہے۔ حالیہ ہفتوں میں صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے، لیکن جنگ جیتنا باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے باہر جاتے وقت ماسک پہننا لازمی طور پر ہٹا دیا ہے لیکن شہریوں کو ہجوم والی جگہوں پر معاشرتی فاصلے کے اصولوں پر یقینی طور پر عمل کرنا چاہئے۔