لاک ڈاؤن کے دوران گھر کی چہار دیواری میں رہتے ہوئے اگر آپ تنگ آچکے ہیں؟ اور سیر کرنے کی طبیعت ہے تو فیرو جزائر کا آن لائن سیر کر سکتے ہیں۔
فیرو جزائر کے سیاحتی محکمہ نے آن لائن سیر کروانے کے لیے ویڈیو گیم بنائی ہے، اس گیم میں آپ کو ٹور گائڈ ملے گا جو جزائر کی سیر کروائے گا، آپ جہاں جانے کی خواہش کا اظہار کریں گے وہ آپ کو وہاں لے کر جائے گا۔
کنٹنٹ کمیونیکیشن منیجر لیوی ہنسین نے کہا 'اگر آپ نے ٹور گائیڈ کو کہا کہ بائیں چلو تو وہ بائیں مڑ جائے گا، اگر کہا دائیں تو وہ دائیں چلے گا، اگر آپ نے بولا اچھلو تو وہ اچھلے گا، اگر دوڑنے کو کہا تو وہ دوڑے گا'۔
مقامی افراد ہیلمیٹ پر ایک پٹا باندھتے ہیں اور جزیرے کی سیر کرواتے ہیں۔