اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War:پوتن، وکٹر یانوکووچ کو یوکرین کا نیا صدر بنانا چاہتے ہیں - روس یوکرین مذاکرات

یوکرین کے چوتھے صدر وکٹر یانوکووچ Viktor Yanukovych کی جانب سے 2014 میں یوکرین-یورپی یونین معاہدے کو مسترد کرنے پر ملک میں زبردست احتجاج برپا ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں انہیں عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا۔Russia Ukraine War

Fourth President of Ukraine Viktor Yanukovych and Vladimir Putin
یوکرین کے چوتھے صدر وکٹر یانوکووچ اور ولادیمیر پوتن

By

Published : Mar 2, 2022, 11:05 PM IST

یوکرین کے خلاف ایک ہفتہ پہلے جنگ شروع کرنے والے روس کے صدر ولادیمیر پوتن یوکرین کے سابق صدر وکٹر یانوکووچ Viktor Yanukovych کو ملک کے نئے صدرکے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، یانوکووچ کو روس نواز مانا جاتا ہے۔

یہ اطلاع بدھ کو سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں دی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ یانوکووچ فی الحال منسک میں ہیں اور روس یوکرین کے نئے صدر کے طور پر ولودیمیر زیلنسکی کی جگہ لینے کے لیے ایک خصوصی مہم کی تیاری میں ہے۔ Russia Ukraine War

زیلنسکی یوکرین میں بڑھتی ہوئی فوج کے خلاف شدید مزاحمت کرنےوالے ایک آئیکن کے طور پر ابھرے ہیں۔

یوکرین کے چوتھے صدر وکٹر یانوکووچ کی جانب سے 2014 میں یوکرین-یورپی یونین معاہدے کو مسترد کرنے پر ملک میں زبردست احتجاج بپا ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں اس وقت کے صدر کو عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: روس کا انتباہ، اگر تیسری عالمی جنگ ہوئی تو یہ ایٹمی اور تباہ کن ہوگی

وکٹر یانوکووچ 2010 سے 2014 تک یوکرین کے صدر رہے، اس سے پہلے وہ 2006-07 تک ملک کے وزیر اعظم بھی رہے اور نومبر 2002 سے جنوری 2005 تک ملک کی خدمت کی، حالانکہ دسمبر 2004 میں ان کی مدت کار میں تھوڑا وقفہ بھی آیا تھا۔

جون 2015 میں، یوکرین کی پارلیمنٹ نے یانوکووچ کو باضابطہ طور پر صدرکے عہدے سے برطرف کر دیاتھا اور 2019 میں یوکرینی عدالت نے انہیں غداری کے الزام میں 13 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details