اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین پیر کی صبح گیرے ڈی لین میٹرو اسٹیشن کے قریب جمع ہوئے۔ چھٹیوں کی وجہ سے میٹرو اسٹیشن کے گرد و نواح کافی بھیڑ تھی۔ مظاہرین نے وہاں موجود بھیڑ کو مجمع کو خطاب کرتے ہوئے مجوزہ پنشن اصلاحات کی سخت تنقید کی۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مظاہرین سے کرسمس کے پیش نظر احتجاج بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ فرانس میں کاروباری طبقہ پنشن اسکیم میں مجوزہ اصلاحات سے بہت ناراض ہیں اور اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔