دارالحکومت پیرس میں پنشن اصلاحات کے خلاف وسیع پیمانے پر ہڑتال کے دوران ریلوے ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
میڈیا رپورٹز کے مطابق مظاہرین آج صبح گیرے ڈی لین میٹرو اسٹیشن کے قریب جمع ہوئے۔ چھٹیوں کی وجہ سے میٹرو اسٹیشن کے گرد و نواح میں کافی بھیڑ تھی۔
مظاہرین نے وہاں موجود بھیڑ کو مجمع کر خطاب کرتے ہوئے مجوزہ پنشن اصلاحات کی سخت تنقید کی۔
ویڈیو : پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج لگاتارجاری فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مظاہرین سے کرسمس کے پیش نظر احتجاج بند کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں کاروباری طبقہ پنشن اسکیم میں مجوزہ اصلاحات سے بہت ناراض ہیں اور اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں : یوروپی یونین نے روس پر اقتصادی پابندی میں کیا اضافہ
یہ احتجاج پانچ دسمبر سے ہورہے ہیں۔حکومت کا نئی تجاویز کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
ان اصلاحات کے تحت جو افراد مقررہ وقت سے پہلے ریٹائر ہوجاتے ہیں انہیں کم اجرت ملے گی۔
پنشن اصلاحات کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور ہڑتالوں میں اساتذہ اور ٹرانسپورٹ ورکرز کے علاوہ پولیس، وکلاء، اسپتالوں کا عملہ، ہوائی اڈے کے کارکنان اور دیگر کاروباری لوگ بھی شامل ہیں۔