آسٹریلیا میں اتوار کو لوگوں نے لازمی ویکسینیشن کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے کئے۔ ذرائع کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں 'ری کلیم دی لائن' ریلی پرامن طریقے سے نکالی گئی۔ اس ریلی میں لوگ ’’ویکسینیشن لازمی نہیں‘‘ کا نعرہ لگارہے تھے۔
اتوار کو جنوبی آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ اور کوئنز لینڈ کے گولڈ کوسٹ میں بھی لازمی ویکسینیشن کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران ہفتہ کو آسٹریلیا کے شمالی علاقے وکٹوریہ میں میلبورن اور ڈارون میں زبردست مظاہرے ہوئے۔ یہاں احتجاج پرتشدد ہوگیا۔ جس کے بعد پولیس نے سات افراد کو گرفتار کرلیا۔