بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کے خلاف احتجاج کا دور جاری ہے۔ دارالحکومت منسک میں احتجاج کرنے کا سلسلہ آٹھویں ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔
اتوار کے روز ہوئے احتجاج میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف واٹر کینن کا استعمال کر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔
اس دوران پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا، جبکہ کچھ مظاہرین نے پولیس کے واٹر کینن کے خلاف رد عمل کا اظہار کیا۔
احتجاجی ریلی والے ویڈیو میں دسیوں ہزاروں افراد شہر میں مارچ کرتے، جھنڈے لہراتے اور صدر لوکا شنکو کے خلاف نعرے بازی کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
گذشتہ دو ماہ کے دوران لوکاشنکو کے خلاف مظاہروں نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دارالحکومت منسک میں سب سے بڑی ریلیوں میں 2 لاکھ افراد شریک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ انتخابات کے بعد احتجاج کے اوائل دنوں کے دوران پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس، ٹرنچنز اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا، جس کے سبب متعدد افراد ہلاک، جبکہ کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اب تک پولیس نے 7 ہزار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔