اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسپین میں مظاہرہ کے دوران درجنوں افراد زخمی

اسپین کے کیٹلونیا صوبہ میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران ہوئے تشدد میں 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسپین کے کیٹلونیا صوبہ میں احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Oct 19, 2019, 11:49 AM IST

علاقائی میڈیکل ایمرجنسی سروس کے مطابق مظاہرے میں زخمی 89 لوگوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے 60 برسیلونا میں زخمی ہوئے ہیں۔ باقی افراد لیئڈا، ٹیراگونا اور گرونا میں زخمی ہوئے ہیں۔

کیٹلونیا کے قانون اور نفاذ کرنے والی ایجنسی موسوس ڈی اسکواڈرانے بتایا کہ اس سلسلہ میں 31 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا نے اپنی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر برسیلونا کے احتجاجی مظاہروں کا ویڈیو ڈالا ہے، جن میں نظر آرہا ہے کہ پولیس میڈیا کے لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کررہی ہے۔ ساتھ ہی مظاہرین بھی میڈیا کے لوگوں پر حملہ کررہے ہیں۔ اس ہفتہ کے شروع سے ہی مظاہرین کئی بار صحافیوں پر تیزاب سے حملہ کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اسپین کی ایک عدالت نے سنہ2017 میں غیر سرکاری علاقائی آزادی کے ریفرنڈم میں کردار ادا کرنے والے 12آزادی حامی سیاستدانوں میں سے نو کو جیل کی سزا سنائے جانے کے خلاف پورے کیٹلونیا میں پیر سے مظاہرے ہورہے ہیں۔

اس دوران 200سیکورٹی حکام سمیت 650 لوگ زخمی ہوئے ہیں اور سیکورٹی اہلکاروں نے تقریباً 130 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details