اردو

urdu

ETV Bharat / international

فرانسیسی شہری کی موت کے معاملے پر احتجاج - adam traore issue

امریکہ میں ایک سیاہ فام شہری کی پولیس حراست میں موت کے بعد بھڑکے پرتشدد مظاہروں کے درمیان فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک سیاہ فام فرانسیسی شہری 'ایڈاما ٹرااور' کو انصاف دلانے کے لیے ہزاروں لوگ سڑکوں پر اتر آئے۔

protest in Paris to demand justice for black citizens
سیاہ فام شہری کو انصاف دلانے کے لیے پیرس میں مظاہرہ

By

Published : Jun 3, 2020, 9:49 PM IST

چوبیس سالہ سیاہ فام شہری ٹرا اور کی 2016 میں پولیس حراست میں موت ہو گئی تھی۔

بی ایف ایم ٹیلی ویژن نے پولیس ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ مظاہرہ منگل کی شام دارالحکومت کے شمالی حصے میں واقع رنگ روڈ کے قریب پیرس کورٹ کے سامنے سے شروع ہوا اور 19،000 سے زائد افراد نے اس میں حصہ لیا۔

یہ مظاہرہ بعد میں پرتشدد ہو گیا کیونکہ کچھ مظاہرین نے آتش زنی کی اور رنگ روڈ کو بیریکیڈس لگا کر بند کر دیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرااور کو شناختی کارڈ پر تنازعہ کے سلسلے میں جولائی 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ گرفتار کر کے تھانے لے جاتے وقت پولیس گاڑی میں ہی بیہوش ہو گئے تھے اور بعد میں پولیس اسٹیشن میں ان کی موت ہو گئی تھی۔ متعدد رپورٹس میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ ٹرااور کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details