اردو

urdu

ETV Bharat / international

بورس جانسن کا 'بھارت دورہ' منسوخ

یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی مدعو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنا دورہ بھارت منسوخ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جانسن نے وزیراعظم مودی سے فون پر بات کی ہے۔

prime minister of the united kingdom boris johnson's visit to india canceled, will not attend republic day celebrations
بورس جانسن کا بھارت دورہ منسوخ، یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے

By

Published : Jan 5, 2021, 6:34 PM IST

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے دورہ بھارت منسوخ کر دیا ہے۔ جانسن کو یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو کیا گیا تھا۔ اس سفر کی منسوخی کی صورت میں جانسن یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن

اس سے قبل 15 دسمبر کو یہ اطلاع ملی تھی کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت قبول کر لی ہے۔ بھارتی یوم جمہوریہ پریڈ میں جانسن مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس سے قبل 2 دسمبر کو برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا تھا کہ جانسن بھارت آنے کے خواہشمند ہیں۔

بھارت کے آزاد ہونے کے بعد جانسن برطانیہ کے دوسرے وزیر اعظم ہوتے جو نئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے۔ اس سے قبل سنہ 1993 میں اس وقت کے وزیر اعظم جان میجر مہمان خصوصی تھے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 15 دسمبر کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طرف سے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی بننے کی دعوت قبول کرنے کے بعد کہا تھا کہ 'اس سے بھارت اور برطانیہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا'۔

دراصل، دستور ہند 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا۔ تب سے ہم ہر برس یوم جمہوریہ منا رہے ہیں۔ 26 جنوری سنہ 2021 کو بھارت اپنا 72 واں یوم جمہوریہ منانے جارہا ہے۔

اس موقع پر ہر برس بھارت کسی نہ کسی ملک کے سربراہ کو اپنا مہمان بناتا رہا ہے۔ بھارت نے سنہ 1950 سے سنہ 2020 تک یوم جمہوریہ کے موقع پر 80 غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details