وزیر اعظم نریندر مودی روما کنوینشن سنٹر میں G20 چوٹی کانفرنس کے لیے پہنچ چکے ہیں جہاں پر اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈریگھی نے ان کا استقبال کیا۔ وہ گلوبل اکانومی اور گلوبل ہیلتھ پر جی20 کے افتتاحی سیشن میں حصہ لیں گے۔
نریندر مودی روم میں G20 چوٹی کانفرنس کے مقام پر پہنچے یہ آٹھواں جی20 سربراہی اجلاس ہوگا جس میں وزیراعظم نے شرکت کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال کا سربراہی اجلاس جس کی میزبانی سعودی عرب نے کی تھی، کورونا وائرس کی وجہ سے ورچوئلی منعقد ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں اور امکان ہے کہ وہ سنگاپور کے وزیراعظم لی ہیسین لونگ سے بھی ملاقات کریں گے۔
اتوار کو وزیر اعظم اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بات چیت کرنے کے علاوہ "موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات اور پائیدار ترقی" پر منعقد کانفرنس میں حصہ لیں گے۔
پی ایم مودی جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل ہفتہ کو پوپ فرانسس سے ملاقات کے بعد ویٹیکن سٹی سے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیر (NSA) اجیت ڈوول اور وزیر خارجہ (EAM) ڈاکٹر ایس جے شنکر بھی تھے۔
دن کے آخر میں، پی ایم مودی ایک ثقافتی پروگرام کے لیے Terme di Diocleziano پہنچنے والے ہیں، اس کے بعد G20 رہنماؤں اور شراکت دار ممالک کے لیے ایک عشائیہ کا منصوبہ ہے۔