پرتگال میں محققین کی ایک ٹیم نے تین ادویات دریافت کیں جو عالمی وبا کووڈ-19 وائرس کے اثرات کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
پرتگالی روزنامہ ڈیاریو ڈی نوٹسیاس نے منگل کو اس حوالے سے اطلاع دی۔ پری کلینیکل ریسرچ کے دوران نووا یونیورسٹی لزبن کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل اینڈ بائولوجیکل ٹیکنالوجی کی ایک ٹیم نے پایا کہ ادویات کا مرکب وائرس (سارس کوو -2) کے چربے کو کم کر سکتا ہے جو کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتا ہے۔