اردو

urdu

ETV Bharat / international

پرتگال میں پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات کا اعلان - announces general elections in Portugal

45 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب پرتگال کی پارلیمنٹ نے ملکی بجٹ کی منظوری نہیں دی۔ اس کے ساتھ ہی صدر نے پارلیمنٹ میں بحث سے قبل خبردار کیا تھا کہ اگر بجٹ کو مسترد کیا گیا تو وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیں گے اور جلد ہی نئے انتخابات کروائیں گے۔

Portugal dissolves parliament, announces general elections
Portugal dissolves parliament, announces general elections

By

Published : Nov 5, 2021, 9:23 AM IST

پرتگال کے صدر مرسولو ریبیلو ڈی سوسا نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور آئندہ برس 30 جنوری کو نئے عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی سوسا نے یہ اعلان جمعرات کو قوم سے اپنے خطاب میں پرتگال میں برسراقتدار سوشلسٹ پارٹی کی حکومت کے آنے والے سال کے بجٹ کو پارلیمنٹ کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو حل کرنے کی کوشش میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرتگال میں انتخابات: سوشلسٹ پارٹی کو سبقت

45 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب پرتگال کی پارلیمنٹ نے ملکی بجٹ کی منظوری نہیں دی۔ اس کے ساتھ ہی صدر نے پارلیمنٹ میں بحث سے قبل خبردار کیا تھا کہ اگر بجٹ کو مسترد کیا گیا تو وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیں گے اور جلد ہی نئے انتخابات کروائیں گے۔

پرتگال کا آئین پارلیمنٹ کی تحلیل کے 60 دن کے اندر انتخابات کا حکم دیتا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details