اردو

urdu

ETV Bharat / international

'پڑوسی سے اچھے برتاؤ کے لیے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں' - vatican city news

عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ پڑوسی کی مدد کرنے اور اچھے برتاؤ کے لیے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔

عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس
عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس

By

Published : Dec 25, 2019, 12:50 PM IST

عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انھیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

اٹلی کے شہر ویٹی کن سٹی میں کرسمس سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے دوسروں سے احترام کی امید نہ رکھیں۔ ہمسایہ و پڑوسی سے اچھے برتاؤ کے لیے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔

مرکزی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مت سوچیں کہ انسانیت سے محبت وقت کا ضیاع ہے، ہمت باندھیں، اعتماد مت کھوئیں اور امید کا دامن مت چھوڑیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کے لیے تحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مقصد دیتا ہے۔

امریکہ: بے گھروں کی تعداد میں اضافہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details