کیتھولک چرچ کی تاریخ میں پہلی بار ایک افریقی امریکی شخص کو کارڈنل کے اعلی عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ پوپ فرانسس نے کیتھولک چرچ کے اعلی عہدوں پر افریقی نژاد امریکی شخص ولٹن گریگوری سمیت دیگر 12 نئے کارڈینلز کی تقرری کی ہے۔
پوپ فرانسس نے پہلے افریقی امریکی کو کارڈنل مقرر کیا - appoints African American as Cardinal
پوپ فرانسس نے ہفتہ کے روز ویٹیکن کے سینٹ پیٹرس بیسلیکا میں منعقدہ ایک تقریب میں 13 نئے کارڈنلز کی تقرری کا اعلان کیا۔ کیتھولک چرچ کی تاریخ میں پہلی بار ایک افریقی امریکی شخص کو کارڈنل کے اعلی عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
![پوپ فرانسس نے پہلے افریقی امریکی کو کارڈنل مقرر کیا sdf](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9704356-thumbnail-3x2-sss.jpg)
sdf
اطلاعات کے مطابق پوپ فرانسس نے ہفتہ کے روز ویٹیکن کے سینٹ پیٹرس بیسلیکا میں منعقدہ ایک تقریب میں 13 نئے کارڈنلز کی تقرری کا اعلان کیا اور انہیں انگوٹھی اور روایتی سرخ ٹوپی سونپی گئی۔
ولٹن پہلے افریقی امریکی شہری ہیں جن کو گریگوری کالج آف کارڈینلز میں مقرر کیا گیا ہے۔ وہ مئی 2019 سے واشنگٹن کے آرچ ڈیوسیس کے آرک بشپ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔