ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کووڈ 19 ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دی گئی ہیں لیکن ان میں سے 82 فیصد اعلیٰ اور اعلیٰ درمیانی طبقے کے ممالک میں دی گئی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے کہا کہ کم آمدنی والے ممالک میں لوگوں کو کل ویکسین کا صرف 0.3 فیصد ہی دیا گیا ہے۔