اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایتھنز میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران فوٹو جرنلسٹ زخمی - یونان

یونین آف پریس فوٹوگرافرز نے کہا کہ ایتھنز مقدونیائی نیوز ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ان کے ساتھی فوٹوگرافر اوریسٹس پیناگیوٹو پولیس کی کارروائی کے دوران زخمی ہوگئے۔

Photojournalist injured as protesters disperse in Athens
ایتھنز میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران فوٹو جرنلسٹ زخمی

By

Published : Nov 6, 2021, 10:35 PM IST

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران ایتھنز مقدونیائی نیوز ایجنسی (اے ایم این اے ) کے فوٹو جرنلسٹ کو شدید چوٹیں آئیں۔

یونانی فوٹوگرافرز کی یونین ای یف ای نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔

یونان میں زبردست آگ پر قابو پانے کے لیے گرمیوں میں بڑے پیمانے پر کنٹریکٹ فائر فائٹرز کو نوکری سے ہٹا دیا گیا۔ جو ریگولرائزیشن کا مطالبہ کر رہے تھے۔

جمعہ کو احتجاج کے دوران مظاہرین نے انہیں ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

یونین آف پریس فوٹوگرافرز نے کہا کہ ایتھنز مقدونیائی نیوز ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ان کے ساتھی فوٹوگرافر اوریسٹس پیناگیوٹو، جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا تو وہ زخمی ہوگئے۔

پیناگیوٹو اپنا توازن کھونے کی وجہ سے زخمی ہوگئے۔ پیناگیوٹو یونین آف پریس فوٹوگرافرز کے آڈٹ کمیشن کے رکن ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details