کورونا وائرس (کووڈ 19) ویکسین بنانے والی کمپنی فائزر بائیو این ٹیک نے امریکہ اور برازیل سمیت نو ممالک میں حاملہ خواتین پر اپنے کورونا ویکسین کا ٹیسٹ شروع کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تجربے کے لیے امریکہ، کناڈا، ارجنٹائن، برازیل، چلی، موزامبک، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور اسپین میں 18 یا اس سے زیادہ عمر کی تقریباً چار ہزار صحت مند حاملہ خواتین کا اندراج کیا جائے گا۔ ان خواتین پر ویکسین کے ٹرائل کے دوران ان کی حفاظت، قوت برداشت اور قوت مدافعت کا اندازہ کیا جائے گا۔