میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ماریوپول اور ولونواخہ شہروں میں سات گھنٹے کی جنگ بندی شروع ہو گئی ہے تاکہ شہریوں کے انخلاء اور خوراک اور ادویات کی ترسیل کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری قائم کی جا سکے۔Partial Ceasefire in Ukraine
یوکرین کے ایک میڈیا دی کیف انڈیپنڈنٹ نے ٹویٹ کیا "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری قائم کرنے کے لیے ماریوپول اور ولونواخہ میں عارضی جنگ بندی شروع ہو گئی ہے۔ یہ گزرگاہیں شہریوں کو نکالنے اور ان شہروں تک خوراک اور ادویات پہنچانے کا کام کریں گی جنہیں روسی حملہ آوروں نے دنیا سے منقطع کر دیا ہے"۔
میڈیا آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ جنگ بندی سے ماریوپول کے 440,000 لوگوں اور ولونواخہ کے 21,000 لوگوں کے انخلاء میں مدد ملے گی۔Russia Attacks Ukraine 10th day
اس نے ٹویٹ کیا "آج صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہریوں کا انخلا صبح 11 بجے ماریوپول سے شروع ہوگیا ہے۔
قبل ازیں، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے بتایا کہ ماریوپول اور ولونواخہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انخلاء کی راہداریوں کو کھولنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔