اردو

urdu

ETV Bharat / international

پیرس: تنخواہوں میں تحفیف کے خلاف ایئرپورٹ ملازمین کا احتجاج

ہوائی اڈے کے سینکڑوں کارکنان جمعہ کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چارلس ڈی گال (سی ڈی جی) اور اورلی ہوائی اڈوں کے داخلی دروازے پر جمع ہوئے تاکہ تنخواہوں میں کمی کے خلاف احتجاج کیا جائے۔

By

Published : Jul 9, 2021, 10:18 PM IST

پیرس: تنخواہوں میں تحفیف کے خلاف ایئرپورٹ ملازمین کا احتجاج
پیرس: تنخواہوں میں تحفیف کے خلاف ایئرپورٹ ملازمین کا احتجاج

پیریس میں گزشتہ ہفتہ جس طرح دشواریوں سے بچنے کے لئے مظاہرہ کررہے ملازمین کو ائرپورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا، اس کے بعد ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے مسافروں سے کہا کہ وہ ٹرمینل میں جانے کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھیں اور اس میں تعاون کریں۔

ائرپورٹ اتھارٹی نے ٹویٹ کیا کہ “سی ڈی جی اور اورلی میں عملے کا مظاہرہ جاری ہے۔ سڑکوں کا استعمال کرتے ہوئے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہوگا۔ ہماری تجویز ہے کہ آپ ہوائی اڈے پر وقت پر پہنچنے کے لئے خود اس کا جائزہ لیں۔‘‘

فرانس بلیو ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ تقریبا 350 مظاہرین چارلس ڈی گال کے باہر اور 200 اورلی کے قریب جمع ہوئے ہیں۔ اورلی ائرپورٹ کے ٹرمینل 4 میں پولیس تعینات ہے۔ ریڈیو نے بتایا کہ ائرپورٹ ٹریڈ یونین نے جمعہ کو ہڑتال کا نوٹس دیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ہڑتال اتوار کی صبح سات بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Cyberbullying in France: فرانس میں سائبر دھمکی کے معاملے میں 13 مسلمانوں پر مقدمات کی سماعت

گذشتہ ہفتے کے آخر میں چارلس ڈی گال ہوائی اڈے پر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی جس سے گرمیوں کی تعطیلات پر جانے والے مسافروں میں کچھ تشویش پھیل گئی تھی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details