فلسطین نے یورپی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی کمپنیوں کو فلسطینی علاقوں میں واقع اسرائیلی بستیوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے باز رکھے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح پارٹی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ "اب وقت آگیا ہے کہ یوروپی حکومتیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی بستیوں کے ساتھ ہر طرح کے تجارتی معاہدے ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی قانون کا اطلاق کریں"۔
امریکی آئس کریم کمپنی 'بین اینڈ جیری' نے پیر کی شب یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کرے گی کیونکہ یہ "کمپنی کے اقدار کے خلاف ہے"۔