اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل۔حماس کے ساتھ جرمنی رابطے میں ہے: ہائیکو ماس - etv bharat urdu news

جرمنی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور غزہ سرحد پر دونوں ملکوں کے مابین جنگ کے پیش نظر وہ اسرائیل اور حماس سے وابستہ افراد سے رابطے میں ہے۔

heiko maas
ہائیکو ماس

By

Published : May 19, 2021, 7:05 AM IST

جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے منگل کے روز بتایا کہ، 'میں اپنے اسرائیلی دوستوں اور اردن، مصر اور قطر کے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کررہا ہوں کیونکہ ہمیں فریقین کی ضرورت ہے۔ ہم اپنے اسرائیلی دوستوں اور حماس سے وابستگی رکھنے والوں سے بات چیت کر رہے ہیں، بالخصوص قاہرہ میں اپنے اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔'

ہائیکو ماس نے یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ورچول میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، 'فریقین کے مابین مذاکرے کے لیے سب سے پہلے ہتھیار کے استعمال کو روکا جانا ضروری ہے۔'

غور طلب ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینی باغیوں کے مابین گذشتہ ایک ہفتے سے گولی باری جاری ہے۔ یہ گولی باری گزشتہ کچھ برسوں میں سب سے زیادہ پر تشدد ہے، جس میں 10 اسرائیلی اور غزہ پٹی میں 220 افراد کی موت ہو گئی۔

مزید پڑھیں:

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید افراد میں ایک تہائی بچے

دونوں طرف ہوئیں ہلاکتوں کے پیش نظر بہ آسانی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کوئی جنگ نہیں بلکہ یکطرفہ طور پر مبینہ 'نسل کشی' ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details