اردو

urdu

ETV Bharat / international

Financial Action Task Force: ایف اے ٹی ایف کی فہرست میں پاکستان 'گرے لسٹ' میں برقرار - ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ

ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان کو اپنی اہم اسٹریٹجک خامیوں کو دور کرنے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔

FATF
FATF

By

Published : Jun 25, 2021, 9:31 PM IST

Updated : Jun 25, 2021, 9:51 PM IST

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت (Money Laundering and Terror Financing) کے باعث فنانشل ایکش ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) (Financial Action Task Force) نے پاکستان کو مزید 'گرے لسٹ' میں برقرار رکھا ہے۔

جمعہ کے روز ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ کے بعد بتایا گیا کہ بھارت کے انتہائی مطلوب حافظ سعید اور مسعود اظہر اور اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے میں اسلام آباد ناکام رہا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو اپنی اسٹریٹجک اہم خامیوں کو دور کرنے کے لئے کام جاری رکھنا چاہئے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر مارکس پلئیر نے کہا کہ یہ فیصلہ پیرس میں مقیم تنظیم کی ورچوئل میٹنگ کے اختتام پر لیا گیا ہے۔

پلئیر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان 'نگرانی کی فہرست' میں برقرار ہے۔

'بڑھتی ہوئی مانیٹرنگ لسٹ' 'گرے لسٹ' کا دوسرا نام ہے۔ پلیئر نے کہا کہ پاکستان کو 2018 میں دی جانے والی 27 کارروائیوں میں سے اس نے 26 کو مکمل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان میں مقیم اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گردوں میں جیش محمد (جی ایم) کے سربراہ اظہر، لشکر طیبہ(ایل ای ٹی) کے بانی سعید اور اس کے 'آپریشنل کمانڈر' ذکی الرحمن لکھوی کا نام شامل ہیں۔

اظہر، سعید اور لکھوی بھارت میں متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے لئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی فہرست میں بھی شامل ہے، جس میں ممبئی میں ہونے والے 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں اور 2019 میں جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کی گاڑی پر بم دھماکے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kulbhushan Jadhav: اپیل کا حق فراہم کرنے والا آئی سی جے بل پاکستان سینیٹ میں پیش

پلیئر نے کہا کہ پاکستان حکومت منی لانڈرنگ کے خطرے کو روکنے میں ناکام ہوئی ہے۔

ایف اے ٹی ایف پاکستان کو کہا کہ وہ دہشت گردی کی مالی اعانت سے وابستہ متعلقہ معاملے سے جلد سے جلد نمٹنے کے لئے پیشرفت جاری رکھیں۔

Last Updated : Jun 25, 2021, 9:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details