اردو

urdu

ETV Bharat / international

'نام 'آزاد کشمیر' ہے لیکن آزادی کہیں نہیں' - International Kashmir conference on Peace, Human Rights and Counter Terrorism

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 'انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس آن پیس، ہیومن رائٹز اینڈ کاونٹر ٹیررزم' نامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں کئی کشمیری سیاسی کارکنوں اور برطانیہ و یورپ سے متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔

Kashmir conference

By

Published : Jun 25, 2019, 1:19 PM IST

Updated : Jun 25, 2019, 2:36 PM IST


اس پروگرام کا مقصد پاکستانی مقبوضہ کشمیر اورشمالی علاقہ جات گلگت اور بلتستان میں رہنے والوں کی روزمرہ کی زندگی پر روشنی ڈالنا اور بحران کے حل سے متعلق تجاویز پر غور و فکر کرنا تھا۔

'انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس آن پیس، ہیومن رائٹز اینڈ کاونٹر ٹیررزم

اس موقع پر پاکستان کے مبینہ جارحانہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، شرکا نے بتایا کہ پاکستان ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں پر کس طرح سے ظلم و زیادتی کرتا ہے اور کیسے ان علاقوں کو شدت پسندی کے فروغ کے لیے استعمال کرتا ہے۔

پاکستان نے گلگت بلتستان کے لیے کئی ایسے پروجیکٹ پاس کیے جس سے پاکستان کو تو اقتصادی فائدہ ہوالیکن یہاں کے مقامی لوگوں کو ک افی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دریائے نیلم پر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر کی وجہ سے یہاں کے مقامی لوگ کافی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے انہیں نقل مکانی کرنی پڑی۔
چند روز قبل کئی مظاہرین کو حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کی پاداش میں گرفتار بھی کیا گیا۔

پاکستان بین الاقوامی سطح پر اس بات کا دعویٰ کرتا ہے کہ ان علاقوں کے لوگوں کے ساتھ خاص رویہ برتا جاتا ہے لیکن شرکا کا کہنا تھاکہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی حالت دن بدن بدتر ہی ہوتی جارہی ہے۔

Last Updated : Jun 25, 2019, 2:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details