اردو

urdu

ETV Bharat / international

لندن: لاک ڈاؤن مخالف مظاہروں میں سو سے زائد افراد گرفتار - میٹرو پولیٹن

میٹرو پولیٹن کے مطابق پانچ نومبر کو وسطی لندن میں مظاہرے کرنے والے 104 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Over 100 people arrested from anti-lockdown protests in London
لندن: لاک ڈاؤن مخالف مظاہروں میں سو سے زائد افراد گرفتار

By

Published : Nov 6, 2020, 10:25 AM IST

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ لندن میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے منسلک لاک ڈاؤن کے خلاف ریلی میں شریک ہونے والے 104 مظاہرین کو پابندیوں کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ویڈیو

سینکڑوں لوگ برطانیہ میں نافذ ہونے والی سخت پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے وسطی لندن میں جمع ہوئے، اسی دوران یہ کارروائی کی گئی۔

یہ مظاہرے نئی قومی پابندیوں کے باوجود ہوئے تھے جو کورونا وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے کے لئے متعارف کرائے گئے۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

جیسے ہی ہجوم جمع ہونا شروع ہوا افسران نے فوری کارروائی کی۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا 'اس دوران لوگوں کو گھر جانے کی ہدایت بھی دی گئی، اس کی خلاف ورزی پر گرفتاری عمل میں لائی گئیں کیونکہ لوگ افسران کی ہدایت پر عمل نہیں کررہے تھے۔

کمانڈر جین کونرز نے مظاہرین کی جانب سے کورونا وائرس پابندیوں کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ وہ لندن والوں کو محفوظ رکھیں۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کا کوئی عذر نہیں پیش کرسکتا، جس سے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

کمانڈر نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کورونا کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details