اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس: جیلینوڈوسک میں گیس دھماکے میں ایک شخص ہلاک - gas blast in Gelenovsk in Russia

جیلینوڈوسک شہر میں ایک نو منزلہ عمارت میں گیس دھماکہ ہونے سے کئی اپارٹمنٹ تباہ ہو گئے۔

Russia
Russia

By

Published : Mar 30, 2021, 1:07 PM IST

روس کے جیلینوڈوسک شہر کی ایک رہائشی عمارت میں ہوئے دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دیگر سات افراد زخمی ہو گئے۔ ایمرجنسی محکمہ نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔

محکمہ کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دیگر سات افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے پہلے علاقائی ایمرجنسی محکمہ کے حکام نے بتایا کہ جیلینوڈوسک شہر میں ایک نو منزلہ عمارت میں گیس دھماکہ ہونے سے کئی اپارٹمنٹ تباہ ہو گئے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ سامنے آیا ہے کہ دھماکے لیے ایک گھر میں لیک ہوئی گیس ذمہ دار ہو سکتی ہے۔ اس حادثے کے بعد پانچ افراد کو استپال میں داخل کروایا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details