اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Warns on Oil Import Ban: ’روسی تیل پر پابندی کے عالمی منڈی پر تباہ کن نتائج ہوں گے‘ - روسی نائب وزیر اعظم

روسی نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو فی بیرل تیل کی قیمت 300 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ Russia warns West of $300 per barrel oil

روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو فی بیرل قیمت 300 ڈالر تک پہنچ جائے گی: ماسکو
روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو فی بیرل قیمت 300 ڈالر تک پہنچ جائے گی: ماسکو

By

Published : Mar 8, 2022, 12:41 PM IST

روسی نائب وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو اس کے عالمی منڈی پر تباہ کن نتائج ہوں گے۔ Russia Ukraine War

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو فی بیرل تیل کی قیمت 300 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ Russia warns West of $300 per barrel oil

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ابھی تک روسی تیل اور گیس کی درآمدات روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روسی تیل پر عالمی پابندی عائد کرنے کا معاملہ زیرغور ہے۔

جرمنی اور ہنگری نے روسی تیل اور گیس پر پابندی لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ روسی تیل اور گیس کے بغیر یوروپ اپنی توانائی کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا۔Russia On Oil Prices

ی بھی پڑھیں : Russia Ukraine Conflict: ترکی، روس یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا



روسی تیل پر پابندی کی خبروں پر دنیا بھر کی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا اور خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ برینٹ کی قیمت 123 اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔ Russia Warns On Oil Prices

ABOUT THE AUTHOR

...view details