اردو

urdu

ETV Bharat / international

فرانس میں نرسری اور پرائمری اسکول دوبارہ کھول دئے گئے - news of france

فرانس میں نافذ تمام طرح کی بندشوں کو اس وقت ہٹایا جا رہا ہے جب اسپتال کے آئی سی یو میں وبا شروع ہونے کے وقت سے اب تک کے دوران سب سے زیادہ مریض داخل ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

France
France

By

Published : Apr 26, 2021, 8:24 PM IST

Updated : Apr 26, 2021, 9:02 PM IST

پہلے سے طئے شیڈولڈ کے مطابق نرسری اور پرائمری اسکول تین ہفتوں کی بندش کے بعد پورے فرانس میں دوبارہ کھل گئے ہیں۔ اس کے بعد ملک میں 3 مئی سے ہائی اسکول بھی کھل جائیں گے۔

فرانس میں نرسری اور پرائمری اسکول دوبارہ کھلے

فرانس مئی کے وسط سے ملک میں غیر ضروری دکانیں، کچھ ثقافتی مقامات اور کیفے اور ریستوراں کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بچوں کے ایک گارجین جیروم کیف کا کہنا ہے کہ "ایمانداری کے ساتھ ہم پرائمری اسکولوں میں چھوٹے بچوں کے بارے میں اتنے پریشان نہیں ہیں، ہم دوسرے بچوں کے بارے میں زیادہ پریشان ہیں جو سیکنڈری اسکولوں میں ہیں، جہاں میں سمجھتا ہوں کہ صورتحال زیادہ سنگین ہوسکتی ہے۔"

فرانس میں نافذ تمام طرح کی بندشوں کو اس وقت ہٹایا جا رہا ہے جب اسپتال کے آئی سی یو میں وبا شروع ہونے کے وقت سے اب تک کے دوران سب سے زیادہ مریض داخل ہیں۔

یہ متعدد یورپی دارالحکومتوں میں ہسپتالوں کو ترجیح دینے سے دور ایک اور تبدیلی کا نشان ہے۔

حکومتیں پابندیوں کو کم کرنے کے متعلق دلائل کو تقویت دینے کے لئے ٹیکے استعمال کررہی ہیں، حالانکہ یورپ میں صرف ایک چوتھائی بالغ افراد کو ہی پہلی خوراک ملی ہے۔

فرانس میں کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران دس ہزار سے زیادہ اموات کی اطلاع ملی ہے۔

Last Updated : Apr 26, 2021, 9:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details