اسپین کی وزارت صحت نے منگل کے روز کہا کہ گزشتہ سات دنوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 40،427 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4،05،436 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل 21 اگست کو جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3،86،054 تھی۔
اسپین کے 17 خود مختار علاقوں میں دارالحکومت میڈرڈ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ کاتالونیہ اور باسکیو نامی علاقوں کے حالات بہت خراب ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے ، میڈرڈ کی مقامی حکومت نے پیر کے روز لوگوں کو غیر ضروری معاشرتی پروگراموں کے انعقاد سے باز رہنے کا مشورہ دیاہے ۔ کاتالونیہ میں 10 یا اس سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے۔