شمالی کوریا نے حال ہی میں ایک نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے دو کامیاب تجربے کیے ہیں ۔ امریکہ نے نہ صرف اس کی مذمت کی ہے بلکہ بار بار شمالی کوریا کی جانب سے کئے جا رہے میزائلوں کے تجربے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی انتظامیہ کے ایک سینئرافسر نے کہا ’’ بہت غور و فکر کے بعد امریکی حکومت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ شمالی کوریا نے رواں سال 26 فروری اور 4 مارچ کو دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا، جس میں ایک نسبتاً نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے۔ شمالی کوریا بار بار ایسا کر رہا ہے جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے‘‘۔