جنوبی کوریا اور ڈیموکریٹک عوامی جمہوریہ شمالی کوریا (ڈی پی آر کے) نے ایک سال سے زیادہ عرصے سے معطل اپنی سرحد پار رابطے کی ہاٹ لائنوں کو بحال کردیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر بلیو ہاؤس نے منگل کے روز ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر مون جے-ان اور ڈی پی آر کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے بین کوریائی روابط کو بحال کرنے کے معاملے پر بات کرنے کے لئے گزشتہ سال اپریل سے متعدد بار ذاتی خطوط کا تبادلہ کیا تھا۔ انہوں نے سب سے پہلے معطل بین کوریائی ہاٹ لائن کی بحالی پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد کو بحال کرنے اور تعلقات کو فروغ دینے کے لئے جلد از جلد تعلقات کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔