اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ: ہلاک شدگان کو اعلی رہنماوں کا خراج عقیدت

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کو آج اعلی رہنماوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس حملے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد ہلاک ہوئے جن میں بھارت، اردن اور پاکستان کے شہری شامل ہیں۔

ہلاک شدگان کو اعلی رہنماوں کا خراج عقیدت

By

Published : Mar 16, 2019, 4:29 PM IST

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر حملے میں 49 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے تھے۔

ہلاک شدگان کو اعلی رہنماوں کا خراج عقیدت


اس حملے کے ملزم کو کرائسٹ چرچ کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران ملزم برینٹن ٹرنٹ خاموشی کے ساتھ پبلک گیلری میں میڈیا کی جانب دیکھتا رہا۔ بغیر کسی درخواست کے اسے 5 اپریل تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں مختلف ممالک کے سربراہان نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ا نٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں قائم دو مساجد میں شدت پسندانہ حملےسے حیران ہیں، سیکریٹری جنرل ترجمان کے مطابق اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور عدم برداشت کی سبھی شکلوں اور پر تشدد شدت پسند ی کو ختم کرنے کے لئے عالمی سطح پر ایک ساتھ بہتر کام کرنے کی ضرورت کو دہرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details