اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایم ایچ-17حادثہ: ہالینڈ نے روس کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا - وزیر خارجہ اسٹیف بلاک

ہالینڈ (نیدرلینڈز) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 6 برس قبل یوکرین میں میزائل سے تباہ ہونے والے ملیشیا کے مسافربردارجہاز ایم ایچ 17 کا مقدمہ یوروپی عدالت میں روس کے خلاف درج کرایا جائے گا۔

ایم ایچ-17حادثہ: ہالینڈ نے روس کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا
ایم ایچ-17حادثہ: ہالینڈ نے روس کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا

By

Published : Jul 11, 2020, 12:26 PM IST

عالمی خبررساں کے مطابق نیدرلینڈز حکومت نے کہا کہ 'مشرقی یوکرین میں گر کر تباہ ہونے والے ملیشیا کے مسافربردار جہاز کا مقدمہ یوروپی عدالت برائے انسانی حقوق میں درج کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 298 مسافروں میں سے دو تہائی کا تعلق نیدرلینڈز سے تھا اور 17 جولائی 2014 کو اس حادثے کا ذمہ دار روس کو قرار دیا گیا تھا۔ روس نے حادثے میں کسی صورت ملوث ہونے کے تاثر کو مسلسل رد کردیا تھا۔

نیدرلینڈ کے وزیر خارجہ اسٹیف بلاک نے پارلیمنٹ کو ایک خط میں کہا کہ 'ہماری کوششوں کا نیا قدم سچ، انصاف اور احتساب کو قائم کرنا ہے'۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت ایم ایچ 17 سے متعلق تمام معلومات عدالت کو فراہم کرے گی اور انفرادی طور پر جمع کی گئیں درخواستوں میں تعاون کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details