روس یوکرین جنگ Russia Ukraine War سے عام شہری شدید متاثر ہیں اور جان بچانے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ Ukrainian Refugees
عالمی ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ اب تک 8 لاکھ 70 ہزار افراد یوکرین سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔ پناہ گزینوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
ہمسایہ ملک پولینڈ میں داخلے کے لئے لوگوں کو 60 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ رومانیہ کی سرحد پر پناہ گزینوں کی 20 کلومیٹر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق یوکرین کے اندر 10 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں جانے پر مجبور ہوگئے، یوکرینی پناہ گزینوں کی پولینڈ آمد بڑے پیمانے پر جاری ہے، شہری ٹرین اور سڑک کے ذریعہ سرحد عبور کر رہے ہیں۔