اسلاموفوبیا کے تحت شرپسندوں نے مانچسٹر کی اولڈ ہم کونسل کی پہلی بار رہنما منتخب ہونے والی مسلم خاتون عروج شاہ کی گاڑی کو ان کے گھر باہر نذر آتش کیا گیا، اس وقت کونسل لیڈر اپنے گھر میں ہی موجود تھیں۔
ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں اسلاموفوبیا کاواقعہ پیش آیا ہے جس میں شرپسندوں نے مسلم خاتون کونسلر کی گاڑی کو آگ لگادی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرپسندوں نے گاڑی پر آتش گیر مادہ گرا کر اسے آگ لگائی، آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے عروج شاہ کے پڑوس میں واقع گھر تک جاپہنچے۔