یورپ کا سب سے زیادہ فعال آتش فشاں اٹلی کا ماؤنٹ اٹنا ہفتے کے روز پھٹ پڑا جو کچھ گھنٹوں تک جاری رہا اور اس کے راکھ اور شعلے تقریبا 1800 میٹر کی اونچائی تک اٹھتے رہے۔
آتش فشاں ماؤنٹ اٹنا چھ دن میں چوتھی دفعہ پھٹ پڑا اس تازہ آتش فشاں کی وجہ سے قریبی شہروں اور ایک وسیع و عریض علاقے میں راکھ اور گردوغبار رہا۔
ابھی تک کسی کے زخمی ہونے یا کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم آتش فشاں پھٹنے سے قریبی شہر کیتانیا کو اپنا ہوائی اڈا عارضی طور پر بند کرنا پڑا ہے۔
حال ہی میں یورپ میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں ماؤنٹ اٹنا شعلوں کے چشموں اور راکھ کی بارش کے ساتھ مسلسل پھٹ رہا ہے اور چھ دنوں میں یہ چوتھی بار پھوٹ پڑا۔