یوکرینی صدر نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ منگل کو دارالحکومت میں روسی میزائل حملہ نے ہولوکاسٹ میموریل کمپلیکس کو نشانہ بنایا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ روس میں بہت سے لوگوں کے لیے ہمارا کیف ایک اجنبی علاقہ ہے۔ Russia Attacks Ukraine
انھوں نے کہا "وہ کیف اور ہماری تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں، لیکن ان سب کو ہماری تاریخ کو مٹانے، ہمارے ملک کو مٹانے اور ہم سب کو مٹانے کا حکم ہے۔
وہیں زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو کے حملے کے دوران تقریباً 6000 روسی مارے گئے ہیں اور کریملن کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بموں اور فضائی حملوں سے یوکرین کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکے گا۔
جبکہ روس نے عوامی طور پر اب تک اعلان نہیں کیا ہے کہ اس کے کتنے فوجی مارے گئے ہیں لیکن روس نے یوکرین کے 1502 فوج ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Russia Ukraine Tension
یہ بھی پڑھیں:
Russia Attacks Ukraine: یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا، ہم اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے
Russia Ukraine War: یوکرینی وزیرخارجہ کا ٹویٹ، ہٹلر کو شکست دی ہے، پوتن کو بھی شکست دیں گے
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے بدھ کو اطلاع دی کہ روس کے مسلح دستوں نے خصوصی مہم کے دوران یوکرین کے 1502 فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ روسی فضائیہ نے یوکرین کے فوجی ٹھکانوں پر بھاری حملہ کیا ہے۔ جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی افواج شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔
وہیں روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج نے یوکرین کے جنوبی شہر خیرسن پر قبضہ کر لیا ہے، اگر یہ شہر روسی فوج کے قبضے میں چلا جاتا ہے، تو یہ ماسکو کے حملے کے آغاز کے بعد سے روسی افواج کے زیر قبضہ ہونے والا سب سے بڑا شہر ہوگا۔
جبکہ خیرس کے مقامی حکام اس کی تردید کی ہے تاہم انھوں نے یہ ضرور کہا ہے کہ روسی فوجیوں نے شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔