اردو

urdu

ETV Bharat / international

یونان: موریہ کیمپ کے مہاجر کیوں احتجاج کر رہے ہیں - یونان

گذشتہ دنوں یونانی جزیرہ لزبوس پر واقع موریہ کیمپ میں آگ لگنے کے بعد سے یہاں پناہ لینے والے مہاجر بے بسی کا شکار ہیں اور وہ اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Sep 12, 2020, 10:29 PM IST

یونان کے جزیرہ لزبوس پر واقع سب سے گنجان مہاجروں کی رہائش گاہ 'موریہ کیمپ' میں گذشتہ دنوں آگ لگنے کے سبب پناہ گزیں کھلے آسمان کے نیچے رہنے کو مجبور ہو گئے ہیں۔

ویڈیو

ان بے یار و مدد گار مہاجرین نے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں اس جزیرہ پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس لیے انہیں اس یونانی جزیرہ کو چھوڑ کر جانے کی اجازت دی جائے۔

حالانکہ اس کے لئے یورپی یونین کے قواعد میں تبدیلی کی ضرورت ہوگی۔ جب تک انہیں پناہ گزین کی حیثیت نہیں مل جاتی یا انہیں واپس ترکی جلاوطن کردیا جاتا ہے، وہاں رہنا چاہئے۔

وہیں جمعہ کے روز فوجی جوانوں کو اقوام متحدہ کے مہاجر ایجنسی (یو این ایچ سی آر) کے لوگو کے ساتھ خیمے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

عہدیداروں نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی شب جان بوجھ کر کچھ کیمپ کے رہائشیوں نے موریہ کیمپ میں آگ لگا دی، کیوں کہ کیمپ کے 35 افراد کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ان پر علیحدہ رہنے کا دباو بنایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details