جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے یوروپ میں ہلاکتوں کی تعداد 10 لا کھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق 60 فیصد ہلاکتیں صرف یوروپ کے 6 ممالک میں ہوئی ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں ایک لاکھ 27 ہزار 100، اٹلی میں ایک لاکھ 14 ہزار 612، روس میں ایک لاکھ 3 ہزار 263، فرانس میں 99 ہزار 163، جرمنی میں 78 ہزار 452 اور اسپین میں 76 ہزار 525 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔
برطانیہ میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آ رہی ہے کیوں کہ ان کی ویکسینیشن مہم پورے یوروپ سے آگے ہے۔ جس میں تقریباً 60 فیصد بالغ آبادی نے کورونا وائرس کی پہلی خوراک لگوالی ہے۔