اردو

urdu

By

Published : Nov 20, 2020, 6:59 PM IST

ETV Bharat / international

روس: 24 گھنٹوں کے اندر 24 ہزار سے زائد کیسز

فیڈرل رسپانس سنٹر نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں روس میں سب سے زیادہ 24 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس طرح اب تک روس میں متاثرین کی مجموعی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

sdf
sdf

روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوونا وائرس کے ایک روز میں سب سے زیادہ 24318 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2039926 تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل جمعرات کو 23610 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔

فیڈرل رسپانس سنٹر نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے 85 علاقوں میں کرونا کے 24،318 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 24.4 فیصد 5،923 سرگرم پائے گئے ہیں ساتھ ہی ان میں کوئی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 20،39،926 ہوگئی ہے۔

ملک کے دارالحکومت ماسکو میں ایک دن میں ریکارڈ 6902 کیسز کااضافہ ہوا ہے، جمعرات کو 6،438 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ماسکو کے بعد سینٹ پیٹرسبرگ میں جمعرات کے 2312 معاملات کے مقابلے 2،394 اور دارالحکومت علاقہ میں 887 معاملے سامنے آئے۔

رسپانس سنٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وبا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 461 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کل 463 افرادکی موت ہوئی تھی۔ ملک میں اموات کااعدادوشمار 35،311 ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details