برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کے طورپر بی بی سی ورلڈ سروس کو 41 لاکھ پاونڈ کا اضافی فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ایک نئے اہم فوجی امدادی پیکج کا حصہ ہے، جس کا اعلان وزیر اعظم بورس جانسن جمعرات کو برسلز میں نیٹو اور جی 7 رہنماؤں کی ایک میٹنگ میں کرنے والے ہیں۔برطانیہ میں بی بی سی ورلڈ سروس کے یوکرینی اور روسی زبان کی خدمات کی حمایت میں یہ فنڈزدیے جا رہے ہیں تاکہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن اور روس کی بربریت کولوگوں کے سامنے لانے کے لئے مواد تیارکیاجاسکے۔BBC World Service Granted Emergency Funding
مزید پڑھیں:UK to Cut BBC Funding: برطانیہ بی بی سی کی فنڈنگ میں کٹوتی کرے گا