اردو

urdu

ETV Bharat / international

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف بڑے پیمانے پر ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

Massive protests against pension reforms in France
فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج

By

Published : Dec 6, 2019, 1:23 PM IST

فرانسیسی اخبار لی فگارو نے فرانس کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ اس متنازعہ پنشن اصلاحات کے خلاف جمعرات کو آٹھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ملک بھر میں سڑکوں پر اتر کر احتجاج مظاہروں میں حصہ لیا۔


احتجاج اور ہڑتال کی وجہ سے زیادہ تر اسکول اور دفاتر بند رہے۔ فرانس کے کئی حصوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پیرس میں اب تک 80 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فرانس میں ملازم طبقہ پنشن اسکیم میں مجوزہ اصلاحات سے کافی ناراض ہے اور اس کی مخالفت کر رہا ہے۔

حکومت کی نئی تجاویز کے تحت سبکدوش ہونے کی عمر بڑھانے کی منصوبہ بندی ہے۔ ان اصلاحات کے تحت طے شدہ وقت سے پہلے سبکدوش ہونے والے افراد کو کم رقومات ملے گی۔

پنشن اصلاحات کے خلاف ہو رہے احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال میں اساتذہ اور ٹرانسپورٹ ملازمین کے علاوہ پولیس، وکیل، ہسپتالوں کے ملازمین، ہوائی اڈے کے ملازمین اور دیگر کاروباری لوگ بھی شامل ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details