کوالالمپور: ملیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 10,089 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 29,14,220 تک پہنچ گئی ہے۔ Covid cases in Malaysia
وزارت صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو سامنے آنے والے نئے کیسز میں سے 143 باہر سے متاثرہ افراد کے ہیں جب کہ مقامی رابطوں سے 9 ہزار 946 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران نو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 32,034 تک پہنچ گئی ہے۔Malaysia Reports 10098 New Cases Of Covid 19