اردو

urdu

ETV Bharat / international

لندن: کووڈ-19 پابندیوں کے خلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار - کووڈ-19 پابندیوں کے خلاف احتجاج

لندن میں کووڈ-19 پابندیوں کے خلاف مظاہرین بڑی تعداد میں ایک ساتھ جمع ہو کر ٹریفلگر اسکوائر میں مظاہرہ کررہے ہیں۔

london police arrests over 30 demonstrators during protest against covid-19 restrictions

By

Published : Sep 20, 2020, 10:55 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ اور اس کے خاتمہ کے ضمن میں دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈوان نافذ کیا گیا۔ تاکہ لوگوں کی بھیڑ جمع نہ ہو اور سماجی دوری پر عمل کیا جائے۔

اس کے برعکس لندن میں کووڈ-19 پابندیوں کے خلاف مظاہرین بڑی تعداد میں ایک ساتھ جمع ہو کر ٹریفلگر اسکوائر میں مظاہرہ کررہے ہیں۔

ویڈیو

احتجاج میں شامل مرد و خواتین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے ہوئے ہیں۔ جو کہ بہت ہی پرجوش نظر آرہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومتیں کورونا وائرس کی آڑ میں شہریوں پر اپنی گرفت کو اور مضبوط کررہی ہے، جس سے شہریوں کے بنیادی حقوق کو خطرہ لاحق ہے۔

کووڈ-19 پابندیوں کے خلاف احتجاج کے دوران لندن پولیس نے 30 سے ​​زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

لندن کے ٹریفلگر اسکوائر کی سٹی پولیس نے بتایا کہ 'لندن میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی پابندیوں کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران 30 سے ​​زائد گرفتاریاں کی گئیں'۔

ٹریفلگر اسکوائر کے میٹرو پولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'مجموعی طور پر 32 افراد گرفتار ہوئے۔ ان مظاہرین نے تشدد، عوامی نظم و نسق میں خلل اور ہنگامی آرائی کی ہے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں نے کووڈ-19 کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے'۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 'اس دوران دو پولیس افسران کو معمولی چوٹیں آئیں'۔

اس سے قبل کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف ایک ہزار سے زیادہ افراد ٹریفلگر اسکوائر میں جمع ہوئے تھے۔

پولیس نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد احتجاج کو ختم کریں اور اپنے اپنے مقامات چلے جائیں۔ تاکہ کورونا وائرس کو روکنے میں مدد مل سکیں۔

پولیس کے مطابق مظاہرین کو وہاں سے جانے اور سماجی فاصلا سے متعلق رہنما اصولوں اور کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔

میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ 'اس کے باوجود مظاہرین اپنے آپ کو اور دوسروں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ افسران کے خلاف تشدد کے واقعات بھی ہورہے ہیں۔ لہذا کمانڈ ٹیم نے فیصلہ کیا کہ باقی رہنے والوں کو منتشر کرنے کے لئے کارروائی کی جائے '۔

سپرنٹنڈنٹ ایما رچرڈس نے انتباہ کیا کہ 'پہلے ہی لندن صحت عامہ کے بحران میں مبتل ہے اس طرح کے احتجاجات سے مزید خطرہ بڑھ سکتا ہے'

لندن کے میئر صادق خان نے ان احتجاجات کے ضمن میں انتہائی تشویش کا اظہار کیا جس کی وجہ سے لندن میں کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

لندن کے میئر صادق خان کا ٹوئیٹ

برطانیہ کے محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک دن میں 4،422 نئے مثبت ٹیسٹ رجسٹر کیے ہیں۔ جو کہ 8 مئی کے بعد سے کیسوں میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔

وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے برطانیہ میں کورونا وائرس سے 390،358 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ملک میں سرکاری ہلاکتوں کی تعداد فی الحال 41،759 ہے، جس میں ہفتہ کو درج 27 نئی اموات بھی شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 6،172 ہوگئی ہے۔۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details