فرانسیسی وزیر اعظم ژان کاسٹیکس نے اپنے ملک کے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔
فرانس کی قومی صحت ایجنسی 'سینٹ پابلک' نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16،000 سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کردی ہے، جو وبا کے پھیلنے کے آغاز کے بعد سے یومیہ کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
فرانسیسی وزیر اعظم ژان کاسٹیکس نے جمعرات کے روز کہا کہ 'اگر ہم ہاتھ پر ہاتھ دھر بیٹھے رہے تو ہمیں مارچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حالات مزید بگڑنے کی صورت میں کرفیو دوبارہ نافذ کیا جاسکتا ہے۔'