لیتھوانیا کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں یوکرین پر نو فلائی زون کا مطالبہ کیا گیا۔ Russia Ukraine War
قرارداد میں کہا گیا کہ نو فلائی زون اقوام متحدہ کے امن دستوں کو انسانی ہمدردی کی راہداریوں کی حفاظت اور یوکرین کے جوہری پاور پلانٹس کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اجازت دے گا۔
سلووینیا کے وزیر اعظم جینز جانسا نے عوامی طور پر نو فلائی زون کا مطالبہ کیا ہے اور ایسٹونیا کی پارلیمنٹ نے بھی اپنے 29 ناٹو شراکت داروں سے اس پر غور کرنے کی اپیل کی۔
قابل ذکر ہے کہ ناٹو نے واضح طور پر یوکرین پر روسی فضائی حملوں سے تحفظ کے لیے یوکرین پر نو فلائی زون کی اپیل پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔