اردو

urdu

ETV Bharat / international

برطانیہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - متاثرین کی تعداد

برطانیہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرین کی تعداد میں غیر متوقع اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ ایک دن میں پورے ملک میں کورونا کے 3000 نئے کیسیز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

latest updates of coronavirus in uk
برطانیہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

By

Published : Sep 7, 2020, 1:04 PM IST

برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 2988 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل 22 مئی کو سب سے زیادہ 3،287 کیسیز ریکارڈ کیے گئے تھے۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ 'کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 347،152 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41،551 ہیں'۔

برطانیہ کے سیاسی گلیاروں میں ایک سرکاری رپورٹ منظر آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے، جس کے تناظر میں وزیر صحت میٹ ہین کاک نے اعتراف کیا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک ہیں۔

ہین کاک نے کہا کہ 'زیادہ تر نئے کیسیز میں نوجوان متاثر پائے گئے ہیں اور ایسی صورتحال میں ان سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھر کے بزرگوں کو انفیکشن نہ پھیلنے دیں'۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں دوسرے نمبر پر رہے برازیل میں اب تک 41 لاکھ 23 ہزار متاثر ہیں جبکہ 1لاکھ 26 ہزار 203 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ موت کے معاملے میں برازیل اب بھی دوسرے مقام پر ہے۔

وہیں بھارت میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے دوران فکرمندی کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس دوران 65ہزار 9 افراد کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 32لاکھ 42 ہزار 682 ہوگئی ہے۔ وہیں آج پھر سے صحتیاب ہونے والوں میں جزوی کمی درج کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details