اردو

urdu

ETV Bharat / international

ناروے میں تودے گرنے سے سات افراد ہلاک، امدادی کاروائیاں جاری

ناروے کے آسک گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں، تین افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ریسکیو مہم ابھی جاری ہے۔

landslide kills seven in norway, rescue operations continue
ناروے میں تودے گرنے سے سات افراد ہلاک، امدادی کاروائیاں جاری

By

Published : Jan 4, 2021, 10:42 PM IST

ناروے کے حکام نے امید جتائی ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے لاپتہ افراد کو بازیافت کیا جاسکتا ہے۔ پانچ روز قبل دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک گاؤں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بہہ گیا تھا، جس میں سات افراد ہلاک اور تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ناروے میں تودے گرنے سے سات افراد ہلاک، امدادی کاروائیاں جاری

پولیس ترجمان روجر پیٹرسن نے بتایا کہ اوسلو سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں لینڈ سلائیڈ سے متاثر آسک گاؤں میں تلاشی آپریشن جاری ہے اور اسے 'ریسکیو آپریشن' کہا جاسکتا ہے۔ لیکن گذشتہ دنوں سے صرف لاشیں مل رہی ہیں۔

ریسکیو آپریشن میں شامل ڈاکٹر ہلوارڈ اسٹاوے نے کہا کہ علاقے میں صفر سے نیچے کا درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے لاپتہ لوگوں کو تلاش کر پانا مشکل ہے۔ لیکن ہم ریسکیو آپریشن کرنے والے افراد کو مشورے دے رہے ہیں کہ جب تک برف کی کھائی موجود ہے وہاں ان سب کے بچے رہنے کا امکان ہے۔

ناروے میں تودے گرنے سے سات افراد ہلاک، امدادی کاروائیاں جاری

یہ بھی پڑھیں: برطانوی عدالت کا جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے سے انکار

ریسکیو ٹیمیں کتوں کے ساتھ گشت کر رہی ہیں اور ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کیمروں سے متاثرہ پہاڑی علاقے میں نظر رکھی جارہی ہے۔ پانچ ہزار افراد پر مشتمل گاؤں تودے گرنے سے شدید متاثر ہوا ہے۔

آسک گاؤں سے کم از کم ایک ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے اور مزید لوگوں کو وہاں سے جانا پڑسکتا ہے۔

گذشتہ روز لینڈ سلائڈنگ میں آسک کی سڑک دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تھی اور وہاں ایک گہری کھائی پیدا ہوگئی تھی۔

آسک میں لینڈ سلائیڈنگ ناروے کی جدید تاریخ میں بدترین مثال ہے اور اس نے ناروے کے شہریوں کو حیران کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details