مرکزی الیکشن کمیشن (سی ای سی) کے مطابق کرغزستانی قوم پرست سیاستدان اور سابق رکن پارلیمنٹ سیدر زاپروف نے 79 فیصد ووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت حاصل کر لی ہے۔
اطلاع کے مطابق ووٹرز نے صدر کو مزید اختیارات دینے کے لئے آئینی تبدیلی کی بھی منظوری دے دی ہے۔
- ملک کو بحران سے نکالنے کا وعدہ:
نتائج کے سامنے آتے ہی سیدر زپراوف نے آئندہ دو سے تین برسوں کے دوران ملک کو بحران سے نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق سوویت وسطی ایشیائی ملک کرغزستانی میں پارلیمانی انتخابات سے قبل ہنگامہ آرائی میں کھرا ہوا تھا، جہاں اقتدار کی منتقلی اور شفاف حکمرانی اہم مسئلہ رہا۔
یہ انتخابات اکتوبر میں سابق صدر سورون بائی جین بیکوف کے اقتدار سے ہٹانے کے بعد ہوئے ہیں۔ صدر سورون بائی جین بیکوف کو 15 اکتوبر کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا۔
- حزب اختلاف جماعتوں کا رد عمل:
انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد حزب اختلاف جماعتوں کے حامیوں نے حکام پر ووٹ میں دھاندلی کا الزام عائد کیا۔