اردو

urdu

ETV Bharat / international

چلتا ہوا کچن - مہاجرین

کچن کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ اس کو بڑے شہروں یا پھر دور دراز علاقوں میں لے جانے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 6, 2019, 8:40 PM IST

جرمنی میں شہروں اور قصبوں میں کچن کے ساتھ گردش کرتا ایک شپنگ کنٹینر لوگوں کی دلچسپنی کا مرکز بن گیا ہے۔

اس کنٹینر میں ایک کچن ہے جس میں مختلف ممالک کے مہاجرین اور پناہ گزینوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کچن کو جرمنی کے علاقوں میں لے جانے کا مقصد لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا اور انہیں اس چیز کا تجربہ کرانا جسے دوسری جگہوں پر نہیں کر سکتے ہیں۔

چلتا ہوا کچن

کچن کے ذریعہ اس بات پر بھی زور دیا جاتا ہے کہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کو جرمنی کے باشندوں کے ساتھ یکجا کر کے انہیں ایک دوسرے کی تہذیب اور کھانے پینے کے طریقوں کو سیکھنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

کچن کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ اس کو بڑے شہروں یا پھر دور دراز علاقوں میں لے جانے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ 50 ہزار سے زائد آبادی والے علاقوں پر کچن کو لے جانا پہلی ترجیح ہوتی ہے۔

کچن کو غیر منافع اقدام کے تحت سنہ 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ میں 2 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد لوگوں کو یکجا کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details